اترپردیش کے اسمبلی انتخابات کے دوران عظیم اتحاد کے امکانات تلاش کرنے
کےلئے سماجوادی پارٹی(ایس پی)کے سینئر رہنما شیوپال سنگھ یادو نے آج
راشٹریہ لوک دل (آرایل ڈی)کے صدر اجیت سنگھ سے ملاقات کی۔ مسٹر یادو نے
یہاں مسٹر سنگھ کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کو
بتایاکہ اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدارمیں آنے سے روکنا پہلی
ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے لوہیا نوازوں اور سیکولر طاقتوں کو متحد ہونا چاہیے۔